جامع ہائی سکول میانوالی تعلیمی میدان میں صف اول میں آ گیا
میانوالی (نامہ نگار)جامع ہائی سکول میانوالی تعلیمی میدان میں صف اول میں آ گیا جسکی تعریف ہر کوئی کر رہا ہے یہی وجہ ہے۔۔۔
کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے جامع ہائی سکول کی سرگرمیوں کو اپنے فیس بک پیج پر شیئرکر کے سکول کے معیار تعلیم کو سراہا۔ اور اب ایک سروے کے مطابق جامع ہائی سکول کا شمار میانوالی کے چوٹی کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ۔ اس ادارہ نے بے شمار سکالرز، سائنسدان، ا نجینئر ز اور ڈاکٹرز پیدا کیئے ہیں شہریوں طلباء کے والدین نے کہا ہے کہ یہ سکول اب اپنے سربراہ ادارہ شفااللہ خان کی سربراہی میں مایہ ناز معلمین کے ہمراہ نئی تعلیمی بلندیوں کو چھوئے گا۔