ڈپٹی کمشنر خوشاب کا دورہ ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے دیہی علاقوں میں صحت و صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے۔۔۔
کیلئے موضع شمار کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں شمار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تعینات ستھراپنجاب پروگرام کے ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا مقامی افارد سے ملاقاتیں کر کے ستھرا پنجاب پروگرام اور ورکرز کی حاضری اور صفائی بارے معلومات حاصل کیں علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگروام کو بے حد سراہا اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر اور اے ڈی سی آر عبداﷲ خان کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کاعوام کی فلاح وبہبود،صحت ،صفائی کی نگرانی اور سہولیات کی فراہمی بہترین اقدام ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو تحصیل منیجر ستھرا پنجاب نے صفائی انتظامات کے حوالے سے بریف کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداﷲ خان، اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد چودھری حیسب الرحمان، ستھرا پنجاب اور دیگر محکموں کے افسر اور علاقہ عمائدین موجود تھے ۔