میانوالی اور گرد و نواح میں بارش کی کمی،دھند سے صحت متاثر

 میانوالی اور گرد و نواح میں بارش کی کمی،دھند سے صحت متاثر

ضلع بھر میں کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار کی وبا عام ہو گئی ،ہسپتالوں میں رش

میانوالی (نامہ نگار) میانوالی اور گرد و نواح میں بادلوں، رم جھم اور دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ مستقل اور بھرپور بارش نہ ہونے کے باعث ضلع بھر میں کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار کی وبا عام ہو گئی ہے ۔ ہر گھر میں دو سے تین افراد کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں، اور سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ نجی کلینکس بھی مریضوں سے بھر چکے ہیں۔معروف ہومیو فزیشن ڈاکٹر ندیم چودھری نے والدین اور بزرگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شدید سردی میں بچوں اور بزرگوں کو گھروں سے باہر نہ جانے دیں اور ان کے لباس کا مکمل خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھانسی، نزلہ، زکام یا بخار کی صورت میں طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری طور پر معالج سے رجوع کیا جائے ، کیونکہ غفلت سے ڈبل نمونیہ جیسے سنگین امراض پیدا ہو سکتے ہیں جو موت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں