بیوی اور ڈھائی سالہ بیٹے کے قاتل کو دو مرتبہ سزائے موت

 بیوی اور ڈھائی سالہ بیٹے کے قاتل کو دو مرتبہ سزائے موت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھیرہ نے ملزم اعجاز کو سزا کا فیصلہ سنایا

 بھیرہ (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھیرہ نے قصبہ ڈیوس پور میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے دوہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سفاک ملزم اعجاز کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم اعجاز نے جون 2023ء میں گھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی سعدیہ اور ڈھائی سالہ حقیقی بیٹے سمیع اللہ کو ڈنڈے مار مار کر بے دردی سے قتل کیا، بعد ازاں دونوں کی لاشیں ایک آہنی پیٹی میں چھپا دی تھیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سجاد قاسم نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دو بار سزائے موت سنائی۔ عدالت نے لاشیں آہنی پیٹی میں چھپانے کے جرم میں ملزم کو سات سال قیدِ بامشقت کی سزا بھی سنائی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں قرار دیا کہ یہ انتہائی سنگین اور انسانیت سوز جرم ہے ، جس میں ملزم نے بے گناہ افراد، خصوصاً ایک کمسن بچے کو بے رحمی سے قتل کیا، اس لیے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں