چودھری حافظ حق نواز میکن کی 15ویں برسی
شاہپور صدر (نامہ نگار )چودھری حافظ حقنواز میکن کی 15ویں برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں والدین کی خدمت اور وفات کے بعد ان کے لیے دعا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مولانا محمد یوسف چستی گولڑوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین ﷲ کی عظیم نعمت ہیں اور ان کی خدمت اور مغفرت کی دعائیں اولاد کے لیے دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب بنتی ہیں۔اس موقع پر چودھری محمد اسلم میکن، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل شاہپور چودھری محمد افضل میکن، پروفیسر مہر محمد حسین لک، سردار ثمر عباس میکم، سردار قیصر عباس میکن، چودھری یعقوب گوندل، سید بشارت شیرازی، نصرحیات جھمٹ، سابق ایم پی اے چودھری افتخار حسین گوندل، سردار غلام سجاد میکن، حاجی مظفر عباس عطاری، صفدر حسین کھوکھر سمیت دیگر تمام مکتبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔