محمد اشرف گوندل میونسپل افسر ساہی وال تعینات، نوٹیفکیشن جاری

محمد اشرف گوندل میونسپل افسر ساہی  وال تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ساہی وال/سرگودہا (نمائندہ دنیا)محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے میونسپل کمیٹی ساہی وال میں انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے محمد اشرف گوندل کو بطور میونسپل افسر تعینات کر دیا ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

 یہ تقرری سابق میونسپل افسر ناصر گجر کی معطلی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد اشرف گوندل اس سے قبل بھی میونسپل کمیٹی ساہی وال میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں بلدیاتی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی تعیناتی کے بعد شہر میں صفائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی سہولیات میں بہتری آئے گی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں