تاجر برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، تعاون کرینگے:حافظ ضیاء الرحمن

تاجر برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی  ہے ، تعاون کرینگے:حافظ ضیاء الرحمن

بھلوال (نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حافظ ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ پوری تاجر برادری اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جان و مال کی ہر ممکن ضرورت میں پاک فوج کے ساتھ تعاون کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک دشمن قوتیں بلوچستان میں امن کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہیں، جسے ناکام بنانے کے لیے ہمارے جوان دشمن پر کاری ضرب لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ فتح حق کی ہوگی اور دشمن قوتیں ناکام ہوں گی۔حافظ ضیاء الرحمن نے کہا کہ جب پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہوں گے تو امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہو جائے گی، لہٰذا ہمیں معاشی استحکام پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں