ریجنل پولیس آفیسر محمدسیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کے ہمراہ سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی سیف سٹی عامر مشتاق نے سیف سٹی کی مدد سے ٹریس ہونے والے مقدمات اور جرائم کے انسداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس بھی موجود تھے ۔