نابینا و معذور افراد کیلئے رمضان راشن پروگرام کا انعقاد

نابینا و معذور افراد کیلئے رمضان راشن پروگرام کا انعقاد

نابینا و معذور افراد کیلئے رمضان راشن پروگرام کا انعقاد وہیل چیئرز، سفید چھڑیاں تقسیم، مخیر حضرات کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ہیلپر ایسو سی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی آمد پر فیصل ہال، ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا میں رمضان راشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں نابینا اور معذور افراد میں راشن، وہیل چیئرز، سفید چھڑیاں اور کپڑے تقسیم کیے گئے ۔اس پروگرام میں سرگودھا بھر سے نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر عامر محمود چیمہ، مہر آصف محمود، ذیشان حیدری، ملک اشرف برہان، ڈاکٹر اکرام الحق، پروفیسر دائم اقبال سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔مہمان گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلپر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اور مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنی زکوٰۃ اور امداد کے ذریعے معذور افراد کی ضروریات پوری کریں۔شرکاء نے اس کاوش کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے تاکہ اسپیشل افراد کو عام شہریوں کی طرح زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں