سلمیٰ بٹ کا دورہ سرگودھا، رمضان انتظامات،پرائس کنٹرول کا جائزہ

سلمیٰ بٹ کا دورہ سرگودھا، رمضان انتظامات،پرائس کنٹرول کا جائزہ

سلمیٰ بٹ کا دورہ سرگودھا، رمضان انتظامات،پرائس کنٹرول کا جائزہگرانفروشی کیخلاف کارروائیاں تیز، 83 ہزار سے زائد خاندانوں کو نگہبان پیکیج کی فراہمی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سرگودھا کا دورہ کیا۔ انہوں نے رمضان سہولت بازار، ریڑھی بازار شاہین چوک اور مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 75 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں سرگرم ہیں، جبکہ بڑے مالز میں ڈی سی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں اشیائے خورونوش مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ گراں فروشی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔سہولت بازار یونیورسٹی روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ بٹ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چکن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کے باعث رمضان میں نرخ مستحکم ہیں، جبکہ روٹی، چکن اور چینی کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 83 ہزار 879 مستحق خاندانوں کو امدادی کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اور ہدف ہے کہ 10 رمضان تک سو فیصد تقسیم مکمل کر لی جائے ۔ صوبہ بھر میں 47 لاکھ خاندانوں کو تقریباً 42 ارب روپے کے پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ضلع کی ہر تحصیل میں دو، دو ‘‘مریم کے مہمان دسترخوان’’ قائم کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 14 مقامات پر روزانہ تقریباً 10 ہزار افراد کو افطار فراہم کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں