خاتون مریضہ کی بیٹی اور عملے کی وڈیو وائرل ہونے پرمریم نواز کا نوٹس
خاتون مریضہ کی بیٹی اور عملے کی وڈیو وائرل ہونے پرمریم نواز کا نوٹسہسپتال عملہ نے والد ہ کا علاج کرنے کی بجائے بد سلوکی کی ہے ،مریضہ کی بیٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون مریضہ کی بیٹی اور عملے کے درمیان مبینہ تشدد کے الزام کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، کمشنر حافظ شوکت علی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا،خاتون مریضہ کی بیٹی نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ ہسپتال عملہ نے میری والد ہ کا علاج کرنے کی بجائے بد سلوکی کی ہے ، مجھے میری والدہ اور بھائی کو گارڈ نے دھکے دیئے ،تشدد کیا اور اسپتال سے باہر نکال دیا ، واقعہ دو روز قبل پیش آیا ،دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات بے بنیاد ہیں ، مریضہ کو زبردستی ڈرپ لگانے کے اصرار پر لواحقین نے تلخ کلامی کی، مریضہ کے لواحقین نے طبی اصولوں کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی پر موجود عملے سے بدتمیزی کی ہے ، مریضہ کی بیٹی نے ویڈیو بنانے کے دوران ڈاکٹروں کو ہراساں کیا۔