تعلیمی اداروں کی سیکورٹی موثر بنانے کیلئے پولیس فورس تعینات

تعلیمی اداروں کی سیکورٹی موثر بنانے کیلئے پولیس فورس تعینات

تعلیمی اداروں کی سیکورٹی موثر بنانے کیلئے پولیس فورس تعینات سکولوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کے پولیس کوالرٹ رکھا جائے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے بھی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا کہ یہ اقدام کی ٹریفک کے رش کے باعث حادثات کی روک تھام کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ، انہوں نے تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی اور ان کے روٹس پر ٹریفک کی روانی کی خود براہ مانیٹرنگ کریں ، بالخصوص سلولوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کے دوران پولیس فورس اور ٹریفک پولیس کو پوری طرح الرٹ رکھا جائے ، اس ضمن میں کسی بھی سطح پر غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں