ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کا ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کے پٹرول پمپس کا معائنہ

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کا ٹیم کے  ہمراہ شہر بھر کے پٹرول پمپس کا معائنہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز شفَق ناز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر پمپس کے پیمانے چیک کیے گئے اور پیٹرول کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیا گیا تاکہ عوام کو درست مقدار میں پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔کارروائی کے دوران پمپس پر اسٹاک پوزیشن بھی چیک کی گئی تاکہ قیمتوں میں اضافہ یا مصنوعی قلت کی صورت میں پیٹرول کی دستیابی برقرار رکھی جا سکے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول کی مسلسل ترسیل اور فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں