پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقادریلی پیر چھوٹا چوک سے گھوڑا چوک لاری اڈا تک نکالی گئی

کالاباغ (نمائندہ دنیا) پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی پیر چھوٹا چوک سے گھوڑا چوک لاری اڈا تک نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی انجمن تاجران اور اسکول کے طالبعلموں نے بھرپور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا گیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے فوج نے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کو شکست دی پاکستان کی سرحدیں پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہیں، شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور سرحدوں کا دفاع پاک فوج کی ذمہ داری ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے .

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں