کینٹی جنٹ پیڈ سٹاف رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی
کینٹی جنٹ پیڈ سٹاف رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی آئندہ سٹاف کو مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر تعینات نہ کیا جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی طرف سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پی اینڈ ڈی بورڈ کے تحت کام کرنیوالے ضلعی دفاتر میں تعینات کنٹیجنٹ پیڈ اسٹاف کی خدمات کا خاتمہ کرتے ہوئے آئندہ کینٹی جنٹ پیڈ سٹاف رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ،اس حوالے سے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زڈویلپمنٹ کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز (ڈیویلپمنٹ) کے متعلقہ پلاننگ دفاتر میں کنٹی جنٹ پیڈ اسٹاف کی تعیناتی کا معاملہ اعلی سطح پر مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔ مجاز اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ پلاننگ فیلڈ دفاتر میں تعینات کنٹیجنٹ پیڈ اسٹاف کی تنخواہیں صرف 31.03.2026 تک ادا کی جائیں اور ان کی خدمات 01.04.2026 سے بغیر کسی استثنا کے ختم کر دی جائیں۔ مزید یہ ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ کنٹیجنٹ پیڈ اسٹاف کو مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر تعینات نہ کیا جائے ،اس کے ساتھ ساتھ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ایک تصدیق نامہ کہ تنخواہیں 31.03.2026 تک ادا کر دی گئی ہیں اور کنٹیجنٹ پیڈ اسٹاف کی خدمات 01.04.2026 سے ختم کر دی گئی ہیں، فوری طور پر صوبائی حکام کو ریکارڈ اور مجاز اتھارٹی کی معلومات کے لیے ارسال کیا جائے ۔