سرکار کی 14 لاکھ کی قیمتی لکڑی چرائے جانے پر مقدمہ درج
علاقہ بھر میں لکڑی چوری کی وجہ سے جنگل کا صفایا ہو چکا ،یہ سلسلہ اب بھی جاری
میانوالی (نامہ نگار)کندیاں ساوتھ بلاک نمبر 2 جنگل میں چک چار ڈی بی کے 4 افراد کی طرف سے سرکار کی 14 لاکھ کے قریب قیمتی لکڑی چرائے جانے پر ملزمان کے خلاف عبد المجید فاریسٹ گارڈ کی مدعیت میں کندیاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ علاقہ بھر میں لکڑی چوری کی وجہ سے جنگل کا صفایا ہو چکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے شہریوں نے جنگلات کو فوج کے حوالے کرنے اور نئی پلانٹیشن کر کے جنگل کو سرسبز بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔