پیرا فورس کا شہر کے مختلف میرج ہالز بیکریز، گیس شاپس اور ہوٹلز کا دورہ

 پیرا فورس کا شہر کے مختلف میرج ہالز بیکریز، گیس شاپس اور ہوٹلز کا دورہ

بھلوال(نمائندہ دنیا ) پیرا فورس نے شہر کے مختلف میرج ہالز، بیکریز، گیس شاپس اور ہوٹلز کا دورہ کیا جہاں قیمتوں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کارروائی کے دوران خوراک کی حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو چیک کیا گیا جبکہ خلاف ورزیوں پر متعلقہ افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔حکام نے ہدایت کی کہ سرکاری نرخوں، معیاری اشیاء کی فراہمی اور صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے ، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں