ڈرائیونگ لائسنسوں کا اجراء خالصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیا جا رہا ،ڈی آئی جی ٹریفک

 ڈرائیونگ لائسنسوں کا اجراء  خالصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیاد  پر کیا جا رہا ،ڈی آئی جی ٹریفک

میانوالی (نامہ نگار )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں ڈرائیونگ لائسنسوں کا اجراء خالصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے ۔

ٍان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ نے لائسنسنگ برانچ کے دورے کے موقع پر امیدواران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ لائسنس صرف ٹیسٹ پاس کرنے والے اہل امیدواران کو جاری کیے جا رہے ہیں اور سفارش یا فیور کا کوئی تصور موجود نہیں۔ ٹیسٹ کے عمل کی نگرانی لائیو کیمروں سے کی جاتی ہے اور ویڈیو ریکارڈ دائمی طور پر محفوظ رکھا جاتا ہے ۔ڈی ٹی او نے مزید بتایا کہ ڈی پی او میانوالی کی سربراہی میںشہریوں کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی اور حادثات کی روک تھام کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ روڈ سیفٹی کا خیال رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، ٹریفک سٹاف عوام کی معاونت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں