واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جا ئے ، اے ڈی سی ریو نیو

واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جا ئے ، اے ڈی سی ریو نیو

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولیوں کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں تحصیل میانوالی کے ریو نیو افسران کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ اور دیگر ریو نیو افسران و عملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی آر نے ریونیو ریکوری، زرعی انکم ٹیکس، آبیا نہ سمیت دیگر سرکاری واجبات کی وصولوں،پلس پروجیکٹ کھیوٹ میوٹیشن کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیونے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی لائی جا ئے ، ڈیفالٹرز کو قانو نی نو ٹسز جاری کئے جائیں اور سرکاری واجبات کی عدم ادئیگی پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں