پہلی بیوی کو بلیک میل کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج

 پہلی بیوی کو بلیک میل کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دوسری شادی کر کے پہلی بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش اور بلیک میل کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 مدینہ کالونی بھاگٹانوالہ کی رہائشی آسیہ بی بی نے پولیس کو بتایاکہ اسکے شوہر ضمیر عباس نے دوسری شادی کر لی ، جس کے بعد شوہر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنانا وطیرہ بنا لیا،میرے گلے میں پھندہ ڈال کر مجھے قتل کرنے کی کوشش بھی کی،ملزم نے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کر رہا ہے ،مجھے جان کا خطرہ ہے میری دادرسی کی جائے شوہر کے موبائل فون سے میری غیر اخلاقی ویڈیو ڈیلیٹ کی جائیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے سنگین الزامات کے حوالے سے معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں