درعلومِ قدرتی کے عنوان سے پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

درعلومِ قدرتی کے عنوان سے پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد کیمپس میں حالیہ رجحانات درعلومِ قدرتی کے عنوان سے پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا یہ دو روزہ کانفرنس 8 اور 9 اپریل 2026 کو مکمل طور پر آن لائن منعقد کی گئی۔

جس کا مقصد دنیا بھر کے محققین اور ماہرین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔یہ کانفرنس، واضح رہے کہ اس کانفرنس کا آغاز 2022 میں کیا گیا تھا اسے ماضی میں ہائبرڈ انداز میں منعقد کیا جاتا رہا ، تاہم اس سال بین الاقوامی شرکت کو مزید فروغ دینے کے لیے اسے مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا۔ کانفرنس کا انعقاد شعبہ فزکس، زوالوجی، کیمسٹری اور بوٹنی کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں