کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار چچا بھتیجا شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی علاقے سمبلانوالہ کے قریب تیز رفتا ر کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار چچا بھتیجا شدید زخمی ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ ضمیر حسین اپنے بھتیجے سعد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ مذکورہ مقام پر ڈرائیونگ سیکھنے والی گاڑی کی زد میں آ کر دونوں زخمی ہو گئے ، انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا جبکہ پولیس نے کار قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔