بدنام زمانہ2 منشیات فروش گرفتار 2 کلو 400 گرام چرس برآمد

بدنام زمانہ2 منشیات فروش گرفتار  2 کلو 400 گرام چرس برآمد

پھلروان (نمائندہ دنیا ) تھانہ پھلروان پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ڈی پی او سرگودھا کی منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ پھلروان پولیس کی کامیاب کاروائی،

 ایس ایچ او تھانہ پھلروان محمد فیاض نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کی سپلائی چین کو توڑ دیا اور بدنام زمانہ منشیات فروش رمضان اور ثقلین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں