ساتھی خواتین کی مدد سے شہری کو موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا

 ساتھی خواتین کی مدد سے شہری کو موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسرباز رکشہ ڈرائیور نے ساتھی خواتین کی مدد سے شہری کو قیمتی موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا بتایا جاتا ہے۔

 کہ کوٹ لشکر خان کا رہائشی محمد اسلم 49ٹیل سے پی اے ایف روڈ جانے کیلئے موٹر سائیکل رکشہ میں بیٹھا جس میں پہلے سے دو خواتین سوار تھیں جنہوں نے اسے اپنے چنگل میں پھنسا کر جیب سے بیس ہزار روپے نقدی و قیمتی موبائل نکال لیا، منزل پر پہنچتے ہی جب رکشہ رکا تو ڈرائیور نے مجھے اتارتے ہی رکشہ بھگا لیا اور کرایہ بھی نہیں جب جیب میں ہاتھ ڈالا تو واردات کا علم ہوا، اطلاع ملنے پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں