بازارموبائل مارکیٹ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ناکام
دکاندار نے ڈاکو کو قابو کرنیکی کوشش کی ،ڈاکو بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا
کالاباغ (نمائندہ دنیا ) کالاباغ مین بازارموبائل مارکیٹ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ناکام دوکاندار کی مزاحمت پر ملزم فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالاباغ مین بازار میں دن دیہاڑے دانیال موبائل شاپ پر ایک نامعلوم شخص نے دوکاندار کو اکیلا دیکھ کر اسلحہ کے زور پر موبائل شاپ سے موبائل اور نقدی لوٹنا چاہتا تھا دوکاندار نے ہمت کرکے ڈاکو کو قابو کرنے کی کوشش کی جس پر ڈاکو بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا کالاباغ پولیس نے موقع پرپہنچ کرعلاقہ بھر میں ناکہ بندی کروا دی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے دوکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔