کیس \"دوست محمد بنام کفایت اللہ\" کی اپیل کو خارج
کندیاں(نمائندہ دنیا ) معروف قانون دان ایڈووکیٹ عامر مسعود خان نے اپنی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت میں مضبوط اور مدلل دلائل پیش کیے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پپلاں شوکت جاوید خان نے کیس \"دوست محمد بنام کفایت اللہ\" کی اپیل کو خارج کر دیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران ایڈووکیٹ عامر مسعود خان نے نہایت باریک بینی اور قانونی مہارت کے ساتھ مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔اور اپنے مؤکل کے حق میں ٹھوس شواہد اور نکات پیش کیے ۔