کمشنر سرگودھا ڈویژن کا تحصیل کوٹ مومن کا دورہ

کمشنر سرگودھا ڈویژن کا تحصیل کوٹ مومن کا دورہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ تحصیل کوٹ مومن کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے گلشن اقبال پارک کوٹ مومن کا دورہ کیا اور عوام کے لیے فراہم کی گئی نئی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔بعد ازاں انہوں نے موٹروے کے دونوں اطراف کے راستوں پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا معائنہ کیا۔ مکمل ہونے والے منصوبوں کو سراہتے ہوئے جاری سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں