مخالف بھٹہ خشت سے تین مزدور بھائیوں کو اسلحہ کے پر زبردستی اٹھا لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھٹہ مالک نے ساتھیوں کے ہمراہ مخالف بھٹہ خشت سے تین مزدور بھائیوں پر اسلحہ کے پر زبردستی اٹھا لیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔
جھاوریاں کے محمد اجمل نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھٹہ پر کام کرنیوالے محمد اسلم، محمد اجمل اور محمد اکمل جو کہ تینوں بھائی ہیں کو جھنگ کے رہائشی بھٹہ خشت مالک سلیم خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال لیا اور انہیں انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔