واسا اور ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کے ورکروں کے درمیان ڈی سلٹ اٹھانے پر پھر جھگڑا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) واسا اور ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کے ورکروں کے درمیان ڈی سلٹ اٹھانے کا معاملہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے بتایا جاتا ہے کہ واسا کا عملہ گٹروں کی صفائی کے دوران نکلنے والی سلٹ اٹھانے سے انکار کر دیتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ذمہ داری ستھرا پنجاب کے عملہ کی ہے ،مگر ان کی جانب سے بھی کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ، جس کی وجہ سے نیو ملت پارک ،مجاہد کالونی ، گل والا اور اطراف کی کالونیوں سے کئی کئی روز گزرنے کے بعد بھی گٹروں سے نکالی گئی گندگی گلیوں میں ہی پڑی ہے جو کہ نہیں اٹھائی جا رہی جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب ہے ہے ۔ انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔