ڈیک چلا کر ہلڑ بازی کرنے سے منع کرنے پر محلے دار پر تشدد

 ڈیک چلا کر ہلڑ بازی کرنے سے منع کرنے پر محلے دار پر تشدد

متاثرہ شخص کی والدہ ، بہنیں بچانے کیلئے آئیں تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان غلیظ گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رسم مہندی میں مبینہ طور پر شراب پی کر غل غپاڑہ اور اونچی آواز میں ڈیک چلا کر ہلڑ بازی کرنے سے منع کرنے پر دس افراد نے محلے دار اور اسکے اہل خانہ کو پیٹ ڈالا، پولیس کے مطابق سلانوالی کے گارڈن ٹاؤن میں ایک شادی کی تقریب میں لوگ مبینہ طور پر شراب پی کر غل گپاڑہ کرنے کے ساتھ ساتھ اونچی آواز میں میوزک چلا کر ہلڑ بازی کر رہے تھے کہ اس دوران محلے دار زاہد اقبل نے ان سے کہا کہ اس کا کچھ روز قبل بائی پاس ہوا ہے اور انہیں منع کیا تو ملزمان طیش میں آ گئے اور اینٹ کے وار کر کے اسے لہولہان کر دیا، اس دوران متاثرہ شخص کی والدہ مقصودہ بی بی ، بہنیں زاہدہ اور عروج بچانے کیلئے آئیں تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور غلیظ گالیاں و دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے راحیل وغیرہ 3نامزد اور 3نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں