ریونیو کورٹ کیسز آج سے صرف آن لائن درج ہوں گے

 ریونیو کورٹ کیسز آج سے صرف آن لائن درج ہوں گے

نظام میں شفافیت اور یکسانیت لانے کے لیے \"آر سی ایم ایس\" متعارف کروایا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریونیو کورٹ کیسز کیلئے  ڈیجیٹل سسٹم (RCMS) کا نفاذ، آج 15 اپریل سے نئے کیسز صرف آن لائن درج ہوں گے ، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں اور دیگر متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ ریونیو کورٹ کیسز کے اندراج اور کارروائی کیلئے  ڈیجیٹل ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم (RCMS) کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ریونیو کورٹ کیسز کے نظام میں شفافیت، کارکردگی اور یکسانیت لانے کیلئے  \"آر سی ایم ایس\" متعارف کروایا گیا ہے ، جس کے تحت کیسز کی مکمل پراسیسنگ ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ 15اپریل 2026  سے تمام نئے ریونیو کورٹ کیسز کا اندراج لازمی طور پر آر سی ایم ایس کے ذریعے کیا جائے گا اور اس تاریخ کے بعد کوئی بھی کیس اس وقت تک قابل سماعت نہیں ہوگا جب تک اسے مذکورہ سسٹم کے تحت باقاعدہ طور پر درج نہ کیا گیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی اپیلٹ کورٹ ایسے کیسز کو قبول نہیں کرے گی جن میں نچلی عدالت کا فیصلہ آر سی ایس ایم کے ذریعے جاری نہ کیا گیا ہو۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنے زیر انتظام تمام ریونیو کورٹس تک یہ ہدایات فوری طور پر پہنچائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ان احکامات سے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا غفلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں