3یوم میں 343 مسافر گاڑیوں کی چیکنگ ،49 گاڑیوں کو ضبط

3یوم میں 343 مسافر گاڑیوں کی چیکنگ ،49 گاڑیوں کو ضبط

زائد کرایہ وصول کرنے پر مسافروں کو 48 ہزار 500 روپے واپس بھی کروائے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آر ٹی اے سرگودھا کی جانب سے نئے کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تین یوم میں 343 مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، 49 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جبکہ 2 لاکھ 23 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں زائد کرایہ وصول کرنے پر مسافروں کو 48 ہزار 500 روپے واپس بھی کروائے گئے ۔واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز سے باہمی مشاورت کے بعد عوامی سروس گاڑیوں کے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد جبکہ مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 30 سے 40 فیصد تک کمی گئی۔نئے کرایہ نامے ضلع کے تمام جنرل بس اسٹینڈز کو فراہم کر دیے گئے ہیں اور ان کی نمایاں نمائش کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ پینا فلیکس بھی بس اسٹینڈز اور پبلک سروس گاڑیوں میں آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو درست کرایوں سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے شہری 0489230043 اور 0482167173 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں