پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن کے تحت انکوائری کمیٹی تشکیل

 پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن کے تحت انکوائری کمیٹی تشکیل

پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن کے تحت انکوائری کمیٹی تشکیلسیکرٹری محتسب پنجاب مسٹر قیصر سلیم کو اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سرگودھا ریجن محمد الیاس گل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کو ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنے کی محتسب پنجاب نے ‘‘پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ دی ورک پلیس ایکٹ 2010’’ کے تحت ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ کمیٹی مختلف شکایات کی تحقیقات کرے گی۔ سیکرٹری محتسب پنجاب مسٹر قیصر سلیم کو اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ ایڈوائزر (ٹی اینڈ ایم) مسٹر عارف انور بلوچ اور ڈائریکٹر (اے اینڈ ایف) مس درِ شہوار کو بطور ارکان شامل کیا گیا ہے ۔

اس کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ دفتر محتسب پنجاب سے متعلق خواتین کو ہراسگی کے خلاف دائر رسمی اور غیر رسمی شکایات کی تحقیقات کرے ۔ اس کے علاوہ ایسے معاملات بھی کمیٹی کے دائرہ اختیار میں ہوں گے جن میں کمیٹی کی کسی خاتون رکن کو پنجاب میں کسی فرد کی جانب سے ہراسگی کا سامنا ہو۔محمد الیاس گل نے مزید کہا ہے کہ یہ کمیٹی ورکر خواتین کو ہراسگی اور تشدد کے خلاف بہتر تحفظ فراہم کرنے میں معاون ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے ہمارے معاشرے میں پائے جانے والے صنفی امتیاز کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں