نوجوانوں نے خاتون کا جینا محال کر دیا ،بیٹی نے سکول ہی چھوڑ دیا

نوجوانوں نے خاتون کا جینا محال کر دیا ،بیٹی نے سکول ہی چھوڑ دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آتے جاتے طالبات سے چھیڑ خانی کرنیوالے اوباشوں نے منع کرنے پر محلے داربیوہ خاتون کا جینا محال کر دیا۔

 جس کے باعث دلبرداشتہ ہو کر اسکی بیٹی نے سکول ہی چھوڑ دیا، 91شمالی کی رہائشی نصرت بی بی نے پولیس کو بتایا کہ علاقہ کا علی حسن اور اسے ساتھیوں نے گینگ بنا رکھا ہے جو گرلز سکول کی نکڑ پر کھڑے ہو کر طالبات سے چھیڑ خانی کرتے ہیں جنہیں منع کیا گیا تو ملزمان مسلح ہو کر گھر میں داخل ہوئے اور ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر بیوہ خاتون نے اپنی بیٹی کو سکول سے ہٹوا کر ننھیال بھجوا دیا، پولیس نے ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں