گندم سمگلنگ کی کوشش، 590 بوریاں برآمد،2ملزم گرفتار

 گندم سمگلنگ کی کوشش، 590 بوریاں برآمد،2ملزم گرفتار

گندم سمگلنگ کی کوشش، 590 بوریاں برآمد،2ملزم گرفتارچشمہ چیک پوسٹ پر پولیس نے کارروائی کی ، گوہر خان اور عصمت اللہ پکڑے گئے

کندیاں (نمائندہ دنیا)ریموٹ سرچ پارک چشمہ چیک پوسٹ پر پولیس نے گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔مریم نواز شریف کے احکامات اور وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر انچارج چیک پوسٹ انسپکٹر فیض حمید خان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے خیبرپختونخوا گندم منتقل کرنے کی کوشش روک دی۔چیکنگ کے دوران ٹرک سے 590 بوریاں گندم برآمد ہوئیں۔ ٹرک قبضے میں لے کر دو ملزمان گوہر خان اور عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، جنہیں بعد ازاں محکمہ فوڈ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ عوامی اشیائے خوردونوش کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی عوامی حق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں