تحصیل پپلاں میں معرکہ حق بُنیان المرصوص کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

 تحصیل پپلاں میں معرکہ حق بُنیان  المرصوص کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر میانوالی اسدعباس مگسی کی ہدایت پر تحصیل پپلاں میں معرکہ حق بُنیان المرصوص کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی پپلاں میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمدظفراقبال تھے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال ،DSP پپلاں حقنواز میکن ،سی او میونسپل کمیٹی پپلاں نے پرچم کُشائی کی۔ تقریب میں تمام محکمہ کے سربراہان علماء کرام، معززین علاقہ ، طلباء ، میڈیا نمائندگان اور مختلف مکتبہ فکر کے نمائندہ افراد کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں