ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار)لتھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ عابد اللہ ولد عظمت اللہ سکنہ موسیٰ خیل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔
ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔