موچھ پولیس کی کارروائی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار
موچھ (نمائندہ دنیا) وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موچھ انسپکٹر سلیم اللہ خان اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق محمد نادر ولد حامد خان سکنہ موچھ کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا، تاہم ملزم اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ موچھ میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔