محکمہ جنگلات بھرتی کے رننگ اور جسمانی ٹیسٹ کا انعقاد
محکمہ جنگلات بھرتی کے رننگ اور جسمانی ٹیسٹ کا انعقادبھرتی کے تمام مراحل مکمل طور پر میرٹ پر مکمل کئے جا رہے ہیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ جنگلات کی بھرتی کے سلسلے میں رننگ اور جسمانی پیمائش کے ٹیسٹ کا انعقاد سرگودھا پولیس کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے بطور چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ فرائض سرانجام دیے ، جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی بورڈ کے ممبران میں شامل تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور بغیر کسی سفارش یا رشوت کے مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رننگ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کا قد اور چھاتی کی پیمائش بھی کی جا رہی ہے ، جبکہ تمام مراحل کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے ۔ڈی پی او کے مطابق بھرتی کے عمل کو بائیو میٹرک تصدیق اور کیمرہ ریکارڈنگ کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی برقرار رکھی جائے گی ۔اور ہر حقدار کو اس کا حق ضرور دیا جائے گا۔