واساا کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری

 واساا کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری

واساا کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاریمحرم کے جلوسوں کے روٹس پر ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چودھری نے واسا کی جانب سے شہر میں جاری سیوریج بحالی کے میگا پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سائٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور واسا حکام سے بریفنگ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہاں ترقیاتی کام جاری ہیں وہاں شہریوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی خریداری کے باعث بازاروں میں رش بڑھ رہا ہے ، اس لیے کام کو منظم انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ایسے مقامات جہاں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس واقع ہیں وہاں جاری ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں منصوبہ تکمیل کے قریب ہے وہاں فوری طور پر سڑکوں کی لیولنگ، صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کے اقدامات بھی کیے جائیں تاکہ گردوغبار اور ٹریفک مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں