بیوہ کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور بلیک میل کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

 بیوہ کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل اور بلیک میل کرنے والے  شخص کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دس لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر بیوہ کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور بلیک میل کرنے والے شخص کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔

مراد والا کی رہائشی بیوہ مسماۃ(ر) نے پولیس کو بتایا کہ دیہہ کے زبیر نامی شخص نے خاوند کی وفات کے بعد بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر دوستی پر مجبور کیا، اور اس دوران میری نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا رہا، اس دوران ملزم نے کہا کہ مجھے بیرون ملک جانا ہے اس لئے دس لاکھ روپے دو ،ورنہ ویڈیو وائرل کردونگا ،جس پر میں نے انکار کیا تو ملزم نے ویڈیو وائرل کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں