شہر کے وسط میں پارکنگ پلازہ بنانیکی تجویز پر غور شروع
شہر کی خوبصورتی کے ساتھ بازاروں میں پارکنگ ختم کرنے میں مددملے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بازاروں کو غیر قانونی پارکنگ سے پاک کرنے کے لئے انتظامیہ نے شہر کے وسط میں پارکنگ پلازہ بنانیکی تجویز پر غور شروع کر دیا گیاذرائع کے مطابق انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے دفتر کو مسمار کرکے بیس میں پارکنگ گراؤنڈ فلور دکانیں فرسٹ اور سیکنڈ فلور پر دفتر بنانے کی تجویز ہے اس منصوبے سے شہر کی خوبصورتی کے ساتھ بازاروں میں پارکنگ ختم کرنے میں مددملے گی اور ادارے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔