ہسپتالوں کی خالی عمارتوں کو فریز کرنے کیلئے اقدامات شروع

 ہسپتالوں کی خالی عمارتوں کو فریز کرنے کیلئے اقدامات شروع

20ڈسپنسریاں قریبی ہسپتالوں میں ضم کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پرائمری اینڈ سکنڈر ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں باقی بچ جانیوالی ضلع کونسل کی سرکاری ڈسپنسریوں کو بھی قریبی ہسپتالوں میں مرج اور خالی عمارتوں کو فریز کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق سابقہ حکومت پنجاب نے قبل ازیں ایسی 13ڈسپنسریاں جو مختلف مسائل کا شکار اور خزانے پر بوجھ بنی ہوئی تھیں کو قریبی سرکاری ہسپتالوں میں ضم کردیا تھا جس کے بعد عملدرآمد رک گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ڈسپنسریاں جن کی تعداد بیس سے زائد ہے بھی قریبی ہسپتالوں میں ضم کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں