موجودہ دور میں محبتِ رسول ﷺ ہی معاشرے کو نئی زندگی عطا کر سکتی ،پیر سلطان محمد فاتح

موجودہ دور میں محبتِ رسول ﷺ  ہی معاشرے کو نئی زندگی عطا کر  سکتی ،پیر سلطان محمد فاتح

بھیرہ(نامہ نگار )حضرت ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے۔

 نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ پیر سلطان محمد فاتح شاہ نے کہا کہ ضیاء الامت اپنے عہد کے عظیم عاشقِ رسول ﷺ، مفسرِ قرآن، مفکرِ اسلام اور مجدد تھے جنہوں نے محبتِ رسول ﷺ کو اپنی دعوت و فکر کا محور بنایا۔ آپ نے پوری زندگی عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا پرچم بلند رکھا اور اپنی تحریروں، خطبات اور عملی زندگی کے ذریعے امت مسلمہ کی رہنمائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں محبتِ رسول ﷺ ہی وہ قوت ہے جو انتشار، نفرت اور اخلاقی زوال کا شکار معاشرے کو اتحاد، اخوت اور نئی زندگی عطا کر سکتی ہے ۔ آخر میں ملک کی سلامتی، استحکام، اتحادِ امت مسلمہ، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں