محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
کندیاں (نمائندہ دنیا)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر شہریوں، مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 7 اور 8 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز آندھی کا امکان ہے ، جس کے باعث قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر پھسلن، حدِ نگاہ متاثر ہونے اور حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ترجمان نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ دورانِ سفر رفتار کم رکھیں، گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور ہیڈ لائٹس لازمی استعمال کریں ۔موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا خدشہ ہے ، جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی پانی سے ہرگز گزرنے کی کوشش نہ کی جائے شمالی علاقوں کا سفر کرنے والے افراد روانگی سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کریں اور مکمل توجہ سڑک پر مرکوز رکھیں