نئی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موبائل سگنل جام رہتے ضروری بات ہی نہیں ہو سکتی
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کی عوامی و سماجی شخصیات ، طلباء و صحافیوں وکلاء نے حکومت پنجاب و سی ایم مریم نواز سے کہا ہے کہ نئی ڈی ایچ کیو سابقہ مدر اینڈ چائیلڈ 200 بیڈ والی ہسپتال میں نیا سسٹم نہیں چل سکتا موبائل سگنل جام رہتے ہیں۔
ضروری بات ہی نہیں ہو سکتی مریض اور لواحقین رل جاتے ہیں اور یہاں نہ بجلی کا نظام درست ہے نہ ہی ایئرکنڈیشنڈ سسٹم درست حالت میں چل رہا ہے اور پانی کا نظام بھی ناکارہ ہو چکا ہے جبکہ یہاں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے حبس و گرمی بھی بڑھ چکی ہے اس لیئے پرانی ہسپتال کا نظام دوبارہ بحال کیا جائے اس میں ایک جماعت کا مفاد مد نظر نہ رکھا جائے نہ ہی دوسری جماعت سے تعلق جوڑا جائے بلکہ عوامی مفاد دیکھا جانا ضروری ہے ۔ان حالات کو دیکھ کر فوری طور پر نیو بلاک کو اولڈ بلاک میں ہی شفٹ کر کے عوام کو ذلالت سے بچایا جائے اور میڈیکل کالج بنانا ہے تو اسے پرانے مدر اینڈ چائیلڈ بلاک میں ہی بنایا جائے۔