روڈ میپ ٹو فوٹوگرافی کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد

روڈ میپ ٹو فوٹوگرافی کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد

روڈ میپ ٹو فوٹوگرافی کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد معیاری فوٹوگرافی تخلیقی سوچ اور مؤثر مشاہدے کا تقاضا کرتی،محمد عثمان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ‘‘روڈ میپ ٹو فوٹوگرافی’’ کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا،جس کے ذریعے طلبہ کو فوٹوگرافی کے تخلیقی اور تکنیکی پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔سیشن کے پہلے حصے میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے انچارج پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشنز محمد عثمان نے فوٹوگرافی کی تاریخ، ارتقا اور عصر حاضر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ فوٹوگرافی محض تصاویر لینے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک مؤثر ذریعہ اظہار ہے ، جس کے ذریعے کہانیاں بیان کی جاتی ہیں، یادگار لمحات محفوظ کیے جاتے ہیں اور جذبات کو تخلیقی انداز میں پیش کیا جاتا ہے ۔انہوں نے شرکا کو فوٹوگرافی کے بنیادی اصولوں، جن میں کمپوزیشن، فریمنگ، روشنی، اینگل، پرسپیکٹو اور ڈیجیٹل دور میں فوٹوگرافرز کی اخلاقی ذمہ داریوں جیسے موضوعات پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معیاری فوٹوگرافی تخلیقی سوچ اور مؤثر مشاہدے کا تقاضا کرتی ہے ۔سیشن کے دوسرے حصے میں فوٹوگرافر طیب الرحمن نے جدید کیمروں اور فوٹوگرافی کے آلات سے متعلق عملی تربیت فراہم کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...