فائرنگ کرنے والے وزیر خیل برادری کے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر میانوالی کی کاروائی، چند روز قبل شہباز خیل میں فائرنگ کرنے والے وزیر خیل برادری کے 4 ملزمان گرفتار۔۔۔
اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر شہباز خیل میں چند روز قبل فائرنگ کرنے والے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر عمر فاروق شاہ اور انکی ٹیم نے وزیر خیل برداری کے 4 ملزمان عبد العزیز ولد خان امیر سے رائفل 44 بور، فاخر عزیز ولد عبد العزیز سے پسٹل 30 بور، حفیظ اللہ ولد حبیب اللہ سے رائفل 223 بور، سلیم اللہ ولد حبیب اللہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ دریافت پر دونوں ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments