مڈھ رانجھا کا قدیمی قبرستان چاردیواری سے محروم

 مڈھ رانجھا کا قدیمی قبرستان چاردیواری سے محروم

مڈھ رانجھا کا قدیمی قبرستان چاردیواری سے محروم نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے سے قبریں منہدم ہونے لگیں

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا کا قدیمی قبرستان چاردیواری سے محروم ۔نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے اور قبرستان کے ساتھ تالاب متصل ہونیکی وجہ سے پانی قبرستان میں جمع ہونے سے قبریں منہدم ہونے لگیں۔شہریوں کاڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیل کے مطابق مڈھ رانجھا کے قدیمی لہندے والے قبرستان کیساتھ عرصہ درازسے ایک تالاب موجود ہے جو روز بروز گندگی سے بھر رہا ہے ۔ جب بھی بارش آتی ہے تو نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی بناء پرپانی قبرستان میں جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بہت سی قبریں بھی منہدم ہوچکی ہیں۔حالیہ ہونے والی بارش میں تقریباً3سے 4فٹ پانی قبرستان میں جمع ہوگیا تھاجو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مشینری لگوا کر پانی قبرستان باہر نکلوایا ہے ۔علاوہ ازیں قبرستان کی چار دیواری نہ ہونیکی وجہ سے آوارہ جانوروں نے قبرستان میں ڈیرے جمار کھے ہیں اور قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے ۔ مڈھ رانجھا کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ تالاب کے پانی کی مناسب نکاسی کا بندوبست کیا جائے اورقبرستان کی چار دیواری تعمیر کروائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...