خاتون وکیل اور اس کے ساتھیوں پر حملہ، فائرنگ، تشدد
خاتون وکیل اور اس کے ساتھیوں پر حملہ، فائرنگ، تشددخاتون مخالف فریق کی پیروی کر رہی ہے ، جس کے رنج میں مبینہ طور پر حملہ کیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کچہری سے واپسی پر خاتون وکیل اور اس کے ساتھیوں پر مبینہ مسلح حملہ، فائرنگ، تشدد ،ملزمان فرار ہو گئے ، ضلع کچہری سرگودھا میں پریکٹس کرنے والی خاتون وکیل (ش)نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ عاشر حیات اور احسن حسین کے ہمراہ کچہری سے واپس آ رہی تھی کہ چک نمبر 53 جنوبی بدرانیاں کے قریب ملزمان واصف علی، رفاقت عرف ساقی، زاہد بلوچ اور دیگر افراد نے مبینہ طور پر راستہ روک لیااور تشدد کا نشانہ بنایابعدازاں ملزمان نے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے شور اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور مبینہ طور پر خول فائر قبضے میں لیے گئے ،واقعہ کی وجہ ایک مقدمہ بتایا جا تا ہے جس میں خاتون بطور وکیل ملزمان کے مخالف فریق کی پیروی کر رہی ہے ، جس کے رنج میں مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments